مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے چکوال میں جسلہ عام سے خطاب میں پاکستان کے سابق نااہل ہونے والے وزير اعظم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی چوری چھپانے کے لئے پاکستانی اداروں کو بدنام کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب جا کر وہاں بادشاہوں کے گھٹنے اور پاؤں پکڑ رہے ہیں لیکن انہیں پاکستان میں 300 ارب روپے کا حساب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گزشتہ 4 سالوں میں 8 سو ارب روپے کی جائیدادیں خریدیں لیکن امریکہ پاکستان کی محض 25 ارب روپے پر تذلیل کر رہا ہے کیونکہ پاکستانی حکمرانوں کے غلط فیصلوں نے ہی اسے رسوا کیا۔ عمران خان نے کہا کہ جتنے پیسے پر امریکہ پاکستان کو دبنام کررہا ہے اتنے پیسے کے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے بیٹے کے 2 ٹاورز ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ امریکہ 16 سال گزر جانے کے باوجود افغانستان میں کامیاب نہیں ہوسکا اور وہ اپنی شکست کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون پاکستان اور پاکستانیوں کی رساوئی کا اصلی سبب ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان پاکستان کے سابق نااہل ہونے والے وزير اعظم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی چوری چھپانے کے لئے پاکستانی اداروں کو بدنام کررہے ہیں۔
News ID 1877861
آپ کا تبصرہ